دہلی والوں کو پچھلے پانچ روز سے جاری آلودگی سے پیدا ہونے والی دھند سے آج صبح تھوڑی راحت ملی لیکن ہوا کا معیار بدستور بدتر ہے۔ گہرے دھوئیں اور دھند کی وجہ سے پچھلے کئی دنوں
سےصبح حد نظر گھٹ کر 100
میٹر تک رہ گئی تھی جو اب بڑھ کر ایک ہزاور میٹر تک ہوگئی ہے۔ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج کا کم از کم درجہ حرارت 5ء14 ریکارڈ کیا گیا جو کل کے درجہ حرارت کے برابر ہی ہے۔